مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس کی سیاہ فام سپر ہیروز کی 18 ویں فلم 'بلیک پینتھر‘ نے جہاں ریلیز ہونے کے پہلے ہی دن منفرد اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

وہیں اس نے ابتدائی 10 میں دنیا بھر سے 70 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی 70 ارب روپے سے زائد) کما کر نیا ریکارڈ بنالیا۔

خیال رہے کہ ’بلیک پینتھر‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، اس فلم کو نمائش سے قبل ہی امریکا کی متعدد شوبز ویب سائٹس نے اسے سپر ہٹ قرار دیا تھا۔

’بلیک پینتھر‘ گزشتہ کئی سال میں ریلیز ہونے والی وہ پہلی فلم ہے، جسے نمائش کے لیے پیش کیے جانے سے قبل ہی فلمی ناقدین نے اسے 100 میں 97 تک نمبر دیے تھے، جب کہ بعض نشریاتی اداروں نے اسے 99 تک ریٹنگ بھی دی۔

ہدایت کار ریان کوگلر کی اس فلم کو اعزازحاصل ہے کہ اس میں پہلی بار سیاہ فام سپر ہیروز کو پیش کیا جارہا ہے اور ناقدین اس کی کہانی پر فدا ہوچکے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اس فلم کی تعریف میں امریکا، برطانیہ و یورپ کے کئی اہم سیاستدان بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اس فلم کو ایک بہترین تبدیلی و انقلاب سے تشبیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاہ فام سپر ہیروز فلم’بلیک پینتھر‘ کا منفرد اعزاز
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما نے تو سیاہ فام سپر ہیروز کی اس فلم کو خواتین اور افریقی نژاد عوام اور خصوصا سیاہ رنگت کی نسل کے افراد کے لیے اہم تبدیلی کا آغاز قرار دیا ہے۔

جہاں دنیا بھر میں ’بلیک پینتھر‘ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، وہیں یہ فلم دنیا بھر سے مقامی فلموں سے بھی زیادہ پیسے بٹور رہی ہے۔

ورائٹی کے مطابق ’بلیک پینتھر‘ نے کوریا کی باکس آفس پر مقامی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ کمائی کی۔

فلم نے کوریا میں ابتدائی ہفتے میں ہی 50 لاکھ 76 ہزار امریکی ڈالرز (پاکستانی 50 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد) کی کمائی کی۔

علاوہ ازیں فوربز کی رپورٹ کے مطابق بلیک پینتھر نے ابتدائی 10 دن میں دنیا بھر سے 70 کروڑ ڈالر (پاکستانی 70 ارب روپے سے زائد) کما کر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اتنی بڑی کمائی کرنے کے بعد ’بلیک پینتھر‘ دوسرے ہفتے بھی ریکارڈ کمائی کرنے والی اب تک کی دوسری بڑی فلم بن گئی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بلیک پینتھر 10 دن میں مقامی باکس آفس سے 40 کروڑ امریکی ڈالر کما کر ابتدائی 10 دن میں زیادہ کمانے والی دوسری فلم بن گئی ہے، پہلے نمبر پر 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ ’دی فورس اویکنز‘ ہے۔

مزید پڑھیں: ’بلیک پینتھر‘ ریلیز سے قبل سپر ہٹ قرار

بلیک پینتھر نے اب تک بیرون ممالک سے 30 کروڑ ڈالر سے زائد جب کہ کینیڈا اور امریکا کی باکس آفس سے 40 کروڑ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔

اتنی کمائی کے بعد حیران کن طور پر ’بلیک پینتھر‘ نے بڑے بڑے فلم ہاؤسز کی بڑی اور اہم ترین فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم کی کہانی امریکا میں 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائع ہونے والے سیاہ فام سپر ہیروز کے کامک ناول ’بلیک پینتھر‘ سے ماخوذ ہے۔

فلم میں افریقہ کے ایک گمشدہ حصے کو دکھایا گیا ہے، فلم میں شاہی روایات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے نئے ڈرامائی اندازوں کو بھی بھرپور دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ اس فلم کو تھری ڈی میں پیش نہیں کیا گیا، تاہم فلم کے سیٹ، کاسٹیومز اور دیگر پہلو لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں