قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹر سیف بدر سے اپنے جارحانہ رویے کی معافی مانگ لی ہے جبکہ سیف بدر نے بھی آفریدی کو لیجنڈ قرار دیا ہے۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے نوجوان سیف بدر نے شاہد آفریدی کو چھکا لگایا اور نوجوان کرکٹر کے ہاتھوں چھکا کھانے پر آفریدی کو شدید غصہ آیا۔

تاہم اگلی ہی گیند پر اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے آفریدی نے سیف بدر آؤٹ کر دیا لیکن اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیف بدر کو پویلین واپسی کا اشارہ کیا۔

شاہد آفریدی کے اس طرز عمل کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے تجربے کار کھلاڑی کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کرکٹر کو اپنے سے کئی سال جونیئر کرکٹر سے یہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔

میچ کے بعد سیف بدر نے واقعے کو بھلاتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں اب بھی شاہد بھائی سے پیار کرتا ہوں اور وہ لیجنڈ ہیں۔

سیف بدر کی ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کو بھی ندامت ہوئی اور انہوں نے بھی اپنے رویے پر معذرت کا اظہار کیا۔

آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جو کچھ ہوا وہ میچ کا مومنٹم تھا اور میں ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کرتا ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

anwer hussain Mar 12, 2018 12:42pm
ye is ki purani aadat he khel tu sakta nahin he ab.