پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’ 132 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے آغاز کے چند منٹ تک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تاہم اس کے بعد اس میں مندی دیکھی گئی۔

دن کے دوسرے ہاف میں انڈیکس بلند ترین سطح 43 ہزار 526 پوائنٹس پر پہنچا جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 311 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز کے نسبت کاروباری حجم میں بھی کمی دیکھی گئی اور 6 ارب 70 کروڑ مالیت کے 19 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 128 کی قیمتوں میں اضافہ، 217 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کیمیکل کا شعبہ سب سے نمایاں رہا جس میں 3 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں