کچھ دن پہلے فیس بک نے میسنجر میں چیٹ پیغامات کو 'ان سینڈ' یا دوسرے صارف کی ونڈو سے غائب کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

اور ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر اب سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر میں 'ان سینڈ' فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی نیکسٹ ویب نے میسنجر میں اس فیچر کے حوالے سے ایک نئے بٹن کا اسکرین شاٹ ایک رپورٹ میں شیئر کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اسکرین شاٹ ایسے قابل اعتماد ذرائع سے حاصل ہوا ہے جو اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔

فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

خیال رہے کہ فیس بک نے اس طرح کا فیچر گزشتہ سال اپنی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں پہلے متعارف کرایا تھا تاہم میسنجر کے صارفین کے مطالبے کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔

ویسے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے تاہم آئی او ایس میں میسنجر ایپ کے بیٹا ورژن میں اس کی موجودگی سے عندیہ ملتا ہے کہ کچھ زیادہ وقت نہیں لگے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک میسنجر کے 8 ' خفیہ فیچر'

واضح رہے کہ فیس بک نے میسنجر میں یہ فیچر اس وقت متعارف کرانے کا اعلان کیا جب یہ انکشاف ہوا کہ کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات دیگر صارفین کے ان باکس سے ڈیلیٹ یا غائب ہورہے ہیں۔

میسنجر میں اس وقت سیکرٹ کنورزیشن موڈ موجود ہے، جس میں صارف اپنے پیغامات کو خودکار طور پر ختم کرنے کا وقت طے کرسکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں