• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

عمرکوٹ: پسند کی شادی کرنے پر نوبیاہتا جوڑے کا قتل

شائع May 19, 2018

سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں نوبیاہتا جوڑے کو مبینہ طور پر خاتون کے بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پِٹھورو پولیس اسٹیشن نے ملزم عدیل کے خلاف مبینہ طور پر اپنی بہن اور اس کے شوہر کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کا مقدمہ درج کیا۔

ایس ایچ او پٹھورو پولیس اسٹیشن محمد حسن رحیمو کے مطابق 25 سالہ سونیا 35 سالہ رشید علی راجپوت سے شادی کرنے کے لیے گجرانوالہ سے بھاگ کر پٹھورو آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

رشید کے بھائی کے مطابق سونیا کا بھائی عدیل گھر میں گھس آیا اور نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے دوران مزاحمت پر رشید کی بہن رضیہ بھی زخمی ہوئی۔

واقعے کے بعد تینوں افراد کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جوڑے کو مردہ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: عزت کے نام پر جوڑے کو قتل کردیا گیا

مقدمے میں عدیل کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دیگر پانچ افراد اختیار، اقبال، کبریٰ، علی رضا اور محمد اصغر کو عدیل کے ساتھیوں کے طور پر نامزد کیا گیا۔

ملزمان میں سے کسی کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2024
کارٹون : 11 جون 2024