پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے انٹرنیٹ صارفین کو آئی ایس پی آر کے نام سے ایک جعلی ای میل سے متعلق خبر دار کردیا۔

فوج کی میڈیا ونگ نے وضاحت کی کہ [email protected] کے نام سے ای میل بھیجی جارہی ہے جس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: فوج کے نام پر شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کیے جانے کا انکشاف

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر انٹرنیٹ صارفین کو اس طرح کی کوئی ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولیں اور اگر غلطی سے کھل جائے تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کیا جائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان کا آفیشل ڈومین ispr.gov.pk ہے اور ان کا کسی بھی اور ڈومین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے عوام کو آرمی افسر بن کر جعلی فون کالز موصول ہونے کے حوالے سے خبر دار کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے کسی کو بھی اس قسم کی فون کالز نہیں کی جارہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں