ماہرہ اور فواد خان بھارتی میگزین کے سرورق کی زینت
پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مقبول و رومانوی جوڑی ماہرہ اور فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں۔
بولی وڈ میں جہاں خانز کے چرچے رہتے ہیں وہیں اب پاکستانی خانز یعنی ماہرہ اور فواد خان کے بھی بولی وڈ اور بھارت بھر میں چرچے رہتے ہیں۔
اگرچہ سیاسی کشیدگی کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے فواد اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی فنکار بھارتی و بولی وڈ منصوبوں میں نظر نہیں آ رہے۔
تاہم ماہرہ اور فواد خان کے بھارتی مداح انہیں معروف فیشن میگزین کے سرورق پر دیکھ کر ضرور خوش ہوئے ہوں گے۔

جی ہاں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان انڈیا ٹوڈے کے فیشن میگزین ’برائڈز‘ کے سرورق کی زینت بنے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان کے تیار کردہ لباس پہنے ہیں۔
فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر میں ماہرہ اور فواد خان کو دیکھ کر کئی لوگوں کو ان کا مقبول ڈرامہ ’ہمسفر‘ یاد آگیا، جس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئیٹس میں کیا۔
Lots of magazine covers have released over the past week. This is by far my favourite! @TheMahiraKhan & @_fawadakhan_ giving us all the #Humsafar feels again. Can't wait to see you both in #MaulaJatt! #MahiraKhan #FawadKhan pic.twitter.com/tnHcf0BR18
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) May 31, 2018
ماہرہ اور فواد خان کو ایک ساتھ فوٹوشوٹ میں دکھانے کے حوالے سے فیشن ڈیزائنر صدف فواد خان نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں اداکاروں کے لباس کو خصوصی طور پر تیار کرکے ان کے فوٹو شوٹ کو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے۔
صدف فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے فوٹو شوٹ کے لیے وہ عام لباس تیار کرکے انہیں عام جوڑے کی طرح دکھائیں۔
ان کی تصاویر دیکھ کر کئی لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور انہیں بہترین جوڑی قرار دیا
Seriously!!!!! 🔎🎤🎶🎵♩♩🎵🎶🎵🎺🎸🎷🎶🎵 💏❤❤❤👀👀👀 Mujhe yakeen hi nahi aaraha ...... I mean #Fahira Moment *Dreamy* ... #FawadKhan #Mahirakhan #FawadMahira #Fahira LOVE 😍😍😍😍 pic.twitter.com/khPxeGxL28
— 💫 (@noshaba_khalil) May 31, 2018












لائیو ٹی وی