ڈپریشن میں مبتلا مردوں میں بانجھ پن کا خدشہ

اپ ڈیٹ 10 جون 2018
2 ماہ کی ڈپریشن بھی مردانہ بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
2 ماہ کی ڈپریشن بھی مردانہ بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

ذہنی دباؤ، الجھن، پریشانی اور ڈپریشن کو ویسے بھی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔

تاہم ایک حالیہ تحقیق سے ڈپریشن کا ایک اور خطرناک سبب سامنے آیا ہے، جو یقیناً مرد حضرات کے لیے باعث تکلیف ہوگا۔

ہیلتھ جرنل ’میڈیسن نیٹ ورک‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صرف 2 ماہ کی ڈپریشن یا ذہنی دباؤ بھی مرد کے اسپرم کو کمزور کرنے کے لیے کافی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سوروکا میڈیکل سینٹر یونیوسٹی اور بین گوریو یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق کے دوران 11 ہزار مردوں کے اسپرم کے نمونوں کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے جن مردوں کے اسپرم کا جائزہ لیا وہ اسرائیل کے ہی 2 مختلف علاقوں کے رہنے والے تھے اور ان میں سے نصف لوگ ایسے تھے جو کسی بھی ذہنی دباؤ میں مبتلا نہیں تھے، جب کہ نصف لوگ ڈپریشن کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی مردانہ بانجھ پن کا باعث

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے اسپرم کے لیے گئے جائزے سے پتہ چلا کہ جو لوگ 8 ہفتوں تک ذہنی دباؤ اور کشیدگی کا شکار رہے، ان کے اسپرم میں کمزوری پائی گئی۔

ماہرین نے مردوں کے اسپرم میں کمزوری اور ان کی ڈپریشن کے دورانیے کا موازنہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ زیادہ وقت تک ڈپریشن کا شکار رہنے والے افراد میں بانجھ پن کے خطرات بڑھ گئے تھے۔

ماہرین نے ڈپریشن کے شکار افراد کو تجویز دی کہ بانجھ پن سے بچنے اور ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ ورزش کرنی چاہیے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو زیادہ سے زیادہ سوئمنگ یا اس طرح کی دیگر ایکسر سائز کرنی چاہیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں