اداکارہ نے نوجوان کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈانٹا تھا—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
اداکارہ نے نوجوان کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈانٹا تھا—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

تین روز قبل سڑک پر کچرا پھینکنے پر بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ڈانٹ کھانے والا شخص ارہان سنگھ بھی چائلڈ آرٹسٹ نکلا۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما کے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی نے 3 دن قبل یعنی 16 جون کو ایک ویڈیو ٹوئیٹ کی تھی، جس میں ان کی اہلیہ ایک نوجوان کو ڈانٹتی نظر آئی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما نوجوان کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر ڈانٹ رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے بعد جہاں بھارتی حکومت کے وزراء سمیت کچھ افراد نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے اس قدم کو سراہا تھا، وہیں بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

بعد ازاں ارہان سنگھ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے وضاحت بھی کی تھی کہ ان کی گاڑی سے غلطی سے پلاسٹک کی ایک بوتل گر گئی تھی، جس پر انہوں نے معذرت بھی کی تھی، تاہم اداکارہ نے ان کی ایک نہ سنی۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک پر کچرا پھینکنے والے نوجوان کو انوشکا شرما کی ڈانٹ

ارہان سنگھ کا دعویٰ تھا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے واقعے کی ویڈیو بناکر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

تاہم اب پتہ چلا ہے کہ وہ نوجوان بھی ماضی میں فلموں میں کام کر چکا ہے، یہاں تک کہ انہوں نے شاہ رخ اور مادھوری ڈکشٹ جیسی سپر اسٹار اداکاراؤں کے ساتھ بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارہان سنگھ ماضی میں چند بولی وڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ارہان سنگھ نے سب سے پہلے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیکھ بھائی دیکھ‘ میں اداکار شیکھر سمن کے بیٹے کا کردار ادا کیا۔

ارہان سنگھ 1993 کی فلم دیکھ بھائی دیکھ میں—فوٹو: ٹوئٹر
ارہان سنگھ 1993 کی فلم دیکھ بھائی دیکھ میں—فوٹو: ٹوئٹر

بعد ازاں ارہان سنگھ نے 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انگلش بابو دیسی میم‘ میں شاہ رخ خان کے بھتیجے کا کردار بھی ادا کیا۔

ارہان سنگھ نے 1995 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک تھرلر فلم ’راجا‘ میں نوجوان سنجے کپور کا کردار بھی ادا کیا، جس میں مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ارہان سنگھ 1996 کی فلم انگلش بابو دیسی میم میں—فوٹو: ٹوئٹر
ارہان سنگھ 1996 کی فلم انگلش بابو دیسی میم میں—فوٹو: ٹوئٹر

یہی نہیں بلکہ ارہان سنگھ نے 2010 میں ریلیز ہونے والی شاہد کپور کی فلم ’پاٹ شالا‘ میں ان کے طالب علم کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

ارہان سنگھ نے ڈیڑھ سال قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کے ساتھ کی گئی فلم کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔

ارہان سنگھ 2010 کی فلم پاٹ شالا—فوٹو: ٹوئٹر
ارہان سنگھ 2010 کی فلم پاٹ شالا—فوٹو: ٹوئٹر

ارہان سنگھ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے اس وقت بھی فلم، شوبز اور فیشن انڈسٹری کے متعدد افراد سے گہرے تعلقات ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں