• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

ایونٹ کے دوران کاجول کے گرنے کی ویڈیو وائرل

شائع June 22, 2018

بولی وڈ اداکارہ کاجول ایک ایونٹ کے دوران موجود تھی، جہاں سیکیورٹی کے ساتھ تقریب سے باہر آتے ہوئے وہ کسی چیز سے ٹکرا کر گر پڑیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی، جبکہ کاجول کے مداح اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ کے لیے کافی فکرمند بھی رہے۔

تاہم ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کاجول کو اس موقع پر کوئی چوٹ نہیں آئی ہوگی۔

اس دوران اداکارہ ایک پروڈک کی لانچ کے لیے ممبئی کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھیں، جب انہوں نے ڈیزائنر نکھل تھمپی کا ڈیزائن کردہ سفید جوڑا زیب تن کیا۔

خیال رہے کہ کاجول کے ساتھ ایسا واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے۔

2015 میں کاجول اپنی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر کے دوران ایک ایونٹ میں ورن دھون، کریتی سنن اور شاہ رخ خان کے ساتھ موجود تھیں۔

اس دوران شاہ رخ خان کے اسٹیج پر آتے وقت کاجول اپنا توازن کھو بیٹھی اور گر پڑیں، تاہم ورن دھون نے ان کی مدد کی اور انہیں بچایا۔

اس دوران بھی کاجول کے مداح ان کے لیے کافی پریشان تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

fayaz Jun 22, 2018 12:19pm
tu kia hoa i love kajol bary bary celbrtie ki aesi video ana bhi bohat bari bat ha kon sa koi shame wali bat ha proud of u kajol

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025