رنویر سنگھ کی بچپن کی تصویر پر دپیکا پڈوکون شرمندہ

اپ ڈیٹ 25 جون 2018
اس تصویر میں 32 سالہ رنویر سنگھ نے نہایت دلچسپ اور منفرد انداز کا ہیئر اسٹائل اپنایا —۔
اس تصویر میں 32 سالہ رنویر سنگھ نے نہایت دلچسپ اور منفرد انداز کا ہیئر اسٹائل اپنایا —۔

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ صرف اپنی اداکاری کے باعث ہی نہیں بلکہ حیرت انگیز فیشن کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں، لیکن رنویر ایسے بولی وڈ انڈسٹری میں شامل ہونے کے بعد نہیں ہوئے بلکہ وہ بچپن سے ہی ایسے تھے۔

جی ہاں، اداکار ہمیشہ سے ہی وہ اسٹائل اپناتے جو شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور ایسا ان کی بچپن کی ایک تصویر سے ثابت ہوتا ہے، جو خود رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

Avant Garde Since 1985

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

رنویر سنگھ نے اپنی اس تصویر پر ایوانٹ گارڈ (Avant Garde) بھی لکھا جو ایک طرح کی فنی تحریک کو کہا جاتا ہے، جس کا مطلب آرٹ، میوزک اور ادب میں نئے خیالات کو شامل کرنا ہے۔

اس تصویر میں 32 سالہ رنویر سنگھ نے نہایت دلچسپ اور منفرد انداز کا ہیئر اسٹائل اپنایا ہوا ہے۔

تاہم ان کے اس انداز کے ساتھ ساتھ جو بات توجہ کا مرکز بنی، وہ رنویر کی گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کا کمنٹ تھا۔

دپیکا پڈوکون کے کمنٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ رنویر سنگھ کی اس تصویر کو دیکھ کر کافی شرمندہ ہوئیں۔

انہوں نے رنویر سنگھ کی تصویر پر ’nooooo‘ لکھتے ہوئے منہ چھپانے والے ایموجی کا سہارا لیا۔

دپیکا کے علاوہ بولی وڈ انڈسٹری کے کئی اور فنکاروں نے رنویر سنگھ کی اس تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں رنویر کے قریبی دوست ارجن کپور، ادیتی رائے حیدری، زویا اختر، ڈیانا پینٹی اور سدہانتھ کپور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایسا فیشن؟ رنویر سنگھ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

اداکاروں نے اپنے کمنٹس میں یہ بھی کہا کہ رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کے لیے تیار تھے۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ کو انڈسٹری میں ان کے فیشن کے باعث تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ چکا ہے، جبکہ مداح ان کے بیباک انداز کو سراہاتے بھی رہتے ہیں۔

دپیکا اور رنویر کی بات کی جائے تو یہ دونوں ایک ساتھ اب تک 3 فلموں میں کام کرچکے ہیں، جو کہ بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئیں۔

ان فلموں میں ’گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ان دونوں کی شادی کی افواہیں بھی طویل عرصے سے خبروں میں ہے، اور رپورٹس کے مطابق یہ دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں