• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
Live Election 2018

کراچی سے صوبائی حلقے پی ایس 125 سے عباس جعفری کامیاب

شائع July 26, 2018

عام انتخابات کے حتمی نتائج آنا ابھی باقی ہیں، تاہم اب تک کے سامنے آنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت سے صوبائی نشست پی ایس 125 سے پہلی بار ایک ماڈل بھی کامیاب ہوگیا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ایس 125 سے صوبائی جنرل نشست پر انتخاب لڑنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عباس جعفری آگے ہیں۔

اس حلقے سے ان کے علاوہ دیگر 17 امیدوار بھی میدان میں اترے تھے، جن میں سے 2 خواتین کشور زہرا اور مہناز کنول بھی تھیں۔

عباس جعفری کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے محمد ادریس، پی ایس پی کے سید انور رضا عابدی، ایم ایم اے کے عبدالباقی، ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالحسیب اور تحریک لبیک پاکستان کے محمد اقبال بھی میدان میں اترے تھے۔

عباس جعفری پہلی بار تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں کھڑے ہوئے تھے اور یوں اب تک ماڈلنگ سے تعلق رکھنے والے وہ پہلے فرد ہیں جو صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

کراچی میں عباس جعفری کے علاوہ دیگر حلقوں سے دیگر اداکار بھی انتخابات میں کھڑے ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025