سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات، انتخابات جیتنے پر مبارکباد

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2018
سعودی سفیر عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو بشکریہ: پی ٹی آئی ٹوئٹر
سعودی سفیر عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو بشکریہ: پی ٹی آئی ٹوئٹر

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا، عمران خان کی جانب سے سعودی عرب کے بارے میں جن خیالات و جذبات کا اظہار کیا گیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دھاندلی کی شکایات پر تمام حلقے کھلوانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہم محبت، دوستی اور بھائی چارے کے بندھن میں جڑے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں جذباتی قربت اور وابستگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ہر کڑے وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑی رہے گی، آئندہ حکومت کے ساتھ بھرپور اور متحرک سفارتی تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی مکمل ہوتے ہی سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات نیا دور شروع کرے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا اور سعودی حکومت خصوصاً فرمانروا کی جانب سے تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا عمران خان کی جیت کو کس طرح دیکھ رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک اور پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاک-سعودی تعلقات کو ایک نئی جہت سے ہمکنار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ہماری خارجہ پالیسی میں خاص مقام حاصل ہے، عمران خان

تبصرے (0) بند ہیں