• KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Clear 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Clear 10.6°C

سام سنگ نے 512 جی بی اسٹوریج والے نوٹ 9 کی خود تصدیق کردی

شائع August 3, 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف ٹیزر اور لیکس سے لوگوں کو کافی حد تک اندازہ ہوچکا ہے کہ سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کیسا ہوگا۔

مگر اب گلیکسی نوٹ 9 کی آفیشل تصویر اور پروموشنل ویڈیو بھی لیک ہوگئی ہے اور یہ کسی اور نے نہیں بلکہ سام سنگ نے خود لیک کی ہے۔

سام سنگ نے ممکنہ طور پر غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر گلیکسی نوٹ 9 کی تصویر اور اپنے یوٹیوب پیج پر ویڈیو پوسٹ کردی اور احساس ہوتے ہی فوری ڈیلیٹ بھی کردی۔

مزید پڑھیں : سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 پہلے سے بہتر کیسے ہوگا؟

تصویر تو بنیادی طور پر پری آرڈر کا پوسٹر تھا جو وقت سے پہلے ہی پوسٹ ہوگیا اور انٹرنیٹ صارفین نے ڈیلیٹ ہونے سے پہلے اس کے اسکرین شاٹ بھی لے لیے۔

اس پوسٹر کے مطابق سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے۔

اس پوسٹر میں فون کی بیک کو ہی دکھایا گیا ہے مگر پھر بھی بہت کچھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس میں ایس پین اسٹائلوس موجود ہے جبکہ یو ایس بی سی کنکٹر، ہیڈ فون جیک، ڈوئل کیمرہ، فلیش اور فنگر پرنٹ سنسر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر سے ان افواہوں کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ نوٹ 9 کا ڈیزائن گزشتہ سال کے نوٹ 8 جیسا ہی ہے، بس ایک فرق واضح ہے، فنگر پرنٹ سنسر کیمروں کے نیچے سینٹر میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت کیا ہوگی؟

جہاں تک ویڈیو کی بات ہے تو اس سے بھی اس افواہ کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 512 جی بی اسٹوریج دی جارہی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

تاہم تصویر یا ویڈیو میں 8 جی بی ریم کی افواہ کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ ایس پین میں بلیوٹوتھ کنکٹیویٹی کا ذکر بھی نہیں۔

خیال رہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 9 کو 6 دن بعد یعنی 9 اگست کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2026
کارٹون : 5 فروری 2026