سلمان خان کی گرل فرینڈ کا رندیپ ہودا سے پیار؟

اپ ڈیٹ 18 اگست 2018
فلم کب ریلیز ہوگی ابھی واضح نہیں—فائل فوٹو: فیس بک
فلم کب ریلیز ہوگی ابھی واضح نہیں—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی خاتون دوست رومانیہ کی اداکارہ و گلوکارہ یولیہ وانتور یوں تو بھارت بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔

یولیہ وانتور نے حال ہی میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم ‘ریس تھری’ میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ گانے میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تھا۔

یولیہ وانتور نے عاطف اسلم کے ساتھ ُسیفلش‘ میں آواز کا جادو جگانے سے قبل بھی بولی وڈ کے گانوں میں نہ صرف آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ وہ اپنے جلوے بھی دکھا چکی ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی پہلی بولی وڈ فلم میں سلمان خان نہیں بلکہ فلموں میں زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے والے اداکار رندیپ ہودا سے پیار کرتی نظر آئیں گی۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ رومانیہ کی حسینہ اور سلمان خان کی گرل فرینڈ یولیہ وانتور اپنی پہلی بولی وڈ فلم میں رندیپ ہودا کے ساتھ جلوے دکھاتی اور ان سے پیار کرتی نظر آئیں گی۔

بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ یولیہ وانتور ار رندیپ ہودا ہدایت کار پریم سونی کی فلم میں اداکاری دکھاتے نظر آئیں گے۔

یولیہ اور سلمان کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
یولیہ اور سلمان کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا اور اس کی دیگر کاسٹ میں کون شامل ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی دوست کے جلوے

خبریں یہ کہ یولیہ وانتور اور رندیپ ہودا اس فلم کی شوٹنگ کے لیے جلد ہی بھارتی ریاست گووا میں کام کا آغاز کردیں گے۔

یہ بھی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فلم کو ممکنہ طور سلمان خان ہی پروڈیوس کریں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس فلم میں سلمان خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ 37 سالہ یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

یولیہ وانتور رومانیہ میں ٹی وی کے پروگرامات کی میزبانی بھی کرچکی ہیں—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
یولیہ وانتور رومانیہ میں ٹی وی کے پروگرامات کی میزبانی بھی کرچکی ہیں—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

یولیہ وانتور متعدد بار بھارت کا دورہ بھی کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

ان دونوں کے گہرے تعلقات کے باعث 2016 سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ سلمان خان کسی بھارتی اداکارہ کے بجائے یولیہ وانتور سے ہی شادی کریں گے۔

یولیہ وانتور نے 2016 میں معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ بھی گانے میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

یولیہ وانتور رواں برس بھی ایک بھارتی گانے میں نظر آئیں تھی۔

اب وہ پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فلم کب تک ریلیز ہوگی۔

فلم میں یولیہ رندیپ سے پیار کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
فلم میں یولیہ رندیپ سے پیار کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

تبصرے (0) بند ہیں