• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C

مقبوضہ کشمیر میں یاتریوں کی بس کو حادثہ، 12 ہلاک

شائع August 21, 2018 اپ ڈیٹ August 22, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے میں 12 ہندو یاتری ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ماچیل یاتریوں کو لے کر جانے والی بس کو ضلع کشتور کے علاقے ڈول کے قریب حادثہ پیش آیا۔

پولیس سربراہ ایس پی وید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘کشتور سے 28 کلومیٹر دور ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا جہاں ماچیل ماترا جانے والے یاتریوں کی بس دریائے چناب میں گر گئی’۔

انھوں نے کہا کہ ‘5 سالہ بچے کو بچالیا گیا ہے اور درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے’۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:16 ہندویاتری بس حادثےمیں ہلاک

پولیس سربراہ نے کہا کہ ‘جائے حادثہ سے 11 لاشوں کا نکال لیا گیا ہے اور 5سالہ زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے’۔

مقبوضہ کشمیر کے اس علاقے میں 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل گزشتہ روز ہوئے مسافر بس حادثے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 جولائی 2017 میں یاتریوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں 16 ہندویاتری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ کی گئی تھی جہاں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025