ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 10 اگست 2018 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں شیڈول بینک کی مالیاتی پوزیشن 1.01 کمی کے ساتھ 12 ارب 40 کروڑ 53 لاکھ روپے رہی جو گزشتہ ہفتے 12 ارب 53 کروڑ، 31 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق کمرشل بنیکوں کے ڈپازٹ اور دیگر اکاؤنٹس میں 1.03 کمی کے ساتھ 12 ارب 34 کروڑ 6 لاکھ روپے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے 12 ارب 47 کروڑ 1 لاکھ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.6 فیصد تک پہنچ گیا

تمام شیڈول بینکوں میں اثاثوں کی ملکیت گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.17 اضافے کے ساتھ 10 ارب 1 کروڑ 87 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔

موجودہ ہفتے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 11.42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، گزشتہ سال اسی عرصے میں مالیت 16 ارب 16 کروڑ 46 لاکھ روپے تھی۔

کمرشل بینکوں کے مالیاتی اثاثے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.18 اضافے کے ساتھ 17 ارب 7 کروڑ 71 لاکھ روپے رہی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ’سی پیک‘ کی وجہ سے بیرونی دباؤ کا سامنا ہے، موڈیز

دوسری جانب اسپیشلائزڈ بینکوں میں مالیاتی اثاثوں میں 0.41 فیصد کمی کے ساتھ 23 کروڑ 90 لاکھ 30 ہزار روپے رہی جبکہ گزشتہ ہفتے میں 23 کروڑ 99 لاکھ 30 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

کمرشل بینک میں کیش اینڈ بیلنس گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 3.03 فیصد کے ساتھ 1ارب 37 کروڑ 49 لاکھ روپے رہی جبکہ اس سے قبل 1 ارب 69 کروڑ روپے تھے۔

علاوہ ازیں اسپیشلائزڈ بینکوں میں کیش اینڈ بیلنس میں 2.81 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 99 کروڑ روپے جبکہ گزشتہ ہفتے میں 2 ارب 90 کروڑ روپے رہے۔

تبصرے (0) بند ہیں