حکومت سندھ نے ملک بھر سے 3 سو علماء و ذاکرین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ پابندی پولیس حکام کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق ماہ محرم کے مناسبت سے 60 روز کے لیے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تمام مکاتب فکر کے علماء کا محرم میں امن برقرار رکھنے پر زور

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی، سندھ میں قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا جاری نوٹیفکیشن

تبصرے (0) بند ہیں