اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں پاکستانی سفیر صاحبزادہ احمد خان سے ایک تقریب میں شرکت کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔

تاہم دفتر خارجہ نے اس تقریب سے متعلق کچھ نہیں بتایا جس میں ہائی کمشنر شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتکاروں کی امریکا میں پابندی: وزارتِ خارجہ کے حکام سینیٹ میں طلب

سرکاری اعلامیے میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ لندن میں حالیہ تقریب میں ہمارے ہائی کمشنر کی موجودگی پر ہمیں سوشل میڈیا اور الیکڑونک میڈیا سے خبریں موصول ہوئیں‘۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں معاملہ زیر بحث ہے اور اس ضمن میں ہائی کمشنر سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں: عمر خالد خراسانی پر پابندی کا معاملہ امریکی مداخلت پر رک گیا

اس ضمن میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ ’وزیر خارجہ نے انہیں وضاحت کے لیے ہیڈ کوارٹر بھی طلب کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ مذکورہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ہائی کمشنر نے برطانیہ میں منعقد ایک ٹیلی ویژن ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرے (0) بند ہیں