بولی وڈ ہیرو کی اہلیہ بریسٹ کینسر کا شکار

23 ستمبر 2018
طاہرہ کشیپ نے 2011 میں آیوشمن کھرانہ سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
طاہرہ کشیپ نے 2011 میں آیوشمن کھرانہ سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس جولائی میں بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔

سونالی باندرے سے قبل بولی وڈ ہیرو عرفان خان نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ بہت بڑی بیماری کا شکار ہوگئی ہیں۔ بعد ازاں ان میں بھی نیورو اینڈو کرائن نامی کینسر کی تشخص ہوئی تھی۔

ابھی عرفان اور سونالی باندرے کا درد لوگ بھولے ہی نہیں تھے کہ ایک اور بھارتی فلم لکھاری اور ہیرو آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے یہ انکشاف کردیا کہ وہ بھی کینسر کا شکار ہوچکی ہیں۔

آنے والی رومانٹک کامیڈٰی فلم ‘بدھائی ہو’ کے ہیرو آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ 35 طاہرہ کشیپ جو پیشے کے اعتبار سے لکھاری ہیں، انہوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوچکی ہیں۔

View this post on Instagram

An opportunity to give competition to the Kardashians just went wasted! A week back I mentioned about ‘my badge of honour’ that I was going to receive. And I did and am happy to share about it with the intention of it being received with love. As that’s the only reason I am posting it. Love for self and gratitude for the universe. The picture might be disturbing for some, but these drains have become my dumbells for a few days. I was detected with DCIS (ductal carcinoma in situ) in my right breast with high grade malignant cells. Simply put stage 0 cancer/ pre-cancerous stage, with cancer cells multiplying in a contained area. The result I have become a half Indian version of Angelina Jolie (since only one breast was involved)! I told my doctor now is the time to give some competition to the Kardashians since Pamela is passé. But no one listened to me, so now I have a portion of my back tissue in my breast. Perhaps now I can do chin-ups with my breasts! Jokes apart, this obstacle has given me a new definition of life. Respect it’s unpredictability and have the faith and courage to be the hero of your own drama of life. The invincible human spirit is God like, gives you the courage to endure and the will to revive. There is nothing that human spirit can’t do. Also I want women of all ages to be aware. I am 35, and I was returned twice over from a mammogram. If any symptoms come up, think of it as a protective force and get yourselves examined. Also we are so obsessed with boobs. This mastectomy has left me with even more self love! Big, small, left or right inclined , gravity pulling or defying, or even none, each breast the presence or lack of it has a story to tell. Mine has made me a 2.0 version of myself! This post is dedicated to awareness, self love and resilience of a warrior that I know each one of us possesses❤️ #breastcancerawareness #selflove #determination #faith #bodhisattva #bodhisattvaoftheearth

A post shared by tahirakashyap (@tahirakashyap) on

طاہرہ کشیپ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ کینسر سے ان کا دایاں ‘بریسٹ’ متاثر ہوا ہے اور انہوں نے ‘میسٹیکٹمی’ کروائی ہے۔

طاہرہ کشیپ نے بتایا کہ ان میں ‘ڈکٹل کارنوما انسیٹو’ (ڈی سی آئی ایس) نامی وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا آدھا بھارتی ورژن ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مذاق بھی کیے اور خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کا خٰیال رکھیں۔

طاہرہ کشیپ نے بتایا کہ ان کی عمر 35 برس ہوچکی ہے اور انہوں نے یہ پوسٹ لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے رکھی ہے، ممکن ہے کہ ان کی تصویر سے کچھ لوگوں کو تکلیف پہنچی ہو، تاہم اب یہ حقیقت ہے۔

خیال رہے کہ ‘میسٹیکٹمی’ میں بریسٹ کو ہٹادیا جاتا ہے یا پھر انہیں مختصر کرکے کینسر کو مزید پھیلنے سے روکا جاتا ہے۔

انجلینا جولی کو بھی 2013 میں بریسٹ کینسر ہوا تھا اور ان کے دونوں بریسٹ کو ہٹا دیا تھا، بعد ازاں اداکارہ کو ‘اوویرین کینسر’ بھی لاحق ہوگیا تھا اور انہوں نے اس کی سرجری کرا رکھی ہے۔

انجلینا جولی کی والدہ اور دادی بریسٹ اور اوویرین کینسر سے ہی ہلاک ہوئی تھیں۔

طاہرہ کشیپ کے بھی ایک بریسٹ کو ہٹایا یا مختصر کیا گیا ہے۔

طاہرہ کشیپ نے 2011 میں آیوشمن کھرانہ سے شادی کی تھی، اس سے قبل وہ کئی سال سے ایک دوسرے سے ملتے آ رہے تھے۔

طاہرہ اور آیوشمن کھرانہ کو 2 بچے بھی ہیں، طاہرہ نے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جب کہ انہوں نے ایک شارٹ فلم ‘ٹافی’ کو بھی بنایا ہے۔

ان کے شوہر آیوشمن کھرانہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘بدھائی ہو’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس فلم میں وہ ثانیہ ملہوترا کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں