آئیڈیاز 2018 میں کلچر شو اور اسپورٹس فیسٹیول بھی شامل

07 نومبر 2018
کموڈور طارق جاوید میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں — فوٹو: ڈان
کموڈور طارق جاوید میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں — فوٹو: ڈان

ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش 10ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2018 میں سندھ کلچر شو، اسپورٹس فیسٹیول اور گولف ٹورنامنٹ بھی شامل کیے جانے کا اعلان کردیا گا۔

یہ اعلان ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن پروگرام (ڈیپو) کے میڈیا ڈائریکٹر کموڈور طارق جاوید نے ایکسپو سینٹر کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

’اسلحہ برائے امن‘ کے مقولہ کے ساتھ ہر 2 سال میں ہونے والی تقریب کا انعقاد رواں ماہ 27 نومبر سے 30 نومبر تک کیا جائے گا۔

تاہم گولف ٹورنامنٹ 26 نومبر کو ہوگا جس کا مقصد بیرون ممالک سے آئے وفود سے تعلقات قائم کرنا اور پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کون سا کاروبار شروع کیا جائے؟

28 نومبر کی صبح کو اس حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے جس کے 3 مختلف سیشنز ہوں گے اور ہر سیشن کو تینوں افواج میں تقسیم کیا جائے گا۔

کموڈور جاوید کا کہنا تھا کہ اس سیمینار کا مقصد پالیسی اور فیصلہ سازوں کی بات سننا ہے جبکہ کانفرنس کے دوران افواج پاکستان کے تینوں سربراہان موجود ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا افواج پاکستان تقریب میں انسداد دہشت گردی کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 29 نومبر کو آئیڈیاز کراچی شو کے نام سے ثقافتی تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا جو دن 3 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شو عام شہریوں کے لیے بھی ہوگا تاہم شہریوں کو اپنے شناختی ساتھ لانا کارڈ لانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 12 آئیڈیاز جن کے مالک ارب پتی بن گئے

کموڈور جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹل سروس کی جانب سے آئیڈیاز 10ویں ایڈیشن کے حوالے سے 10 روپے کا خصوصی اسٹیمپ بھی جاری کیا جائے گا جس کا 27 نومبر کو ایکسپو سینٹر میں افتتاح کیا جائے گا اور یہ کانفرنس سمیت تمام پوسٹ آفسز پر دستیاب ہوگا۔

آئیڈیاز 2018 میں 25 ہزار افراد کی آمد متوقع ہے جو کراچی اور پاکستان کے لیے کاروبار لائیں گے۔

تقریب کا چوتھا دن، (30 نومبر) کو عام شہریوں کے لیے کھولا جائے گا تاہم 18 سال سے کم عمر نوجوان کو تقریب میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاجر اور کاروباری حضرات آئیڈیاز کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں یا پھر وہ گوگل پلے اسٹور سے اس کی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرکے بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 7 نومبر 2018 کو شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں