سردرد ایسا نہیں جو کسی خوشگوار احساس کا باعث بن سکے، خاص طور پر اگر وہ دفتر ، کام کرتے ہوئے یا سڑک پر آپ کو اپنا شکار بنائے اور آپ کے پاس درد کش ادویات بھی نہ ہوں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک انتہائی سادہ طریقہ آزمانے پر آپ کو گولیوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ؟

جی ہاں بغیر دردکش ادویات کے بھی آپ سردرد اور تناﺅ سے صرف 10 سیکنڈ میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : آدھے سر کا درد ذہنی امراض کا خطرہ بڑھائے

درحقیقت ہمارے جسم میں ایسے متحرک اسپاٹس ہوتے ہیں جن پر مالش یا دباﺅ مختلف طرح کے درد اور تکلیف میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔

عام طور پر سر درد کے دوران جبڑے کے مسلز جکڑ کر رہ جاتے ہیں جو کہ درد میں مزید اضافے کرتے ہیں۔

مگر ایک طریقے سے سردرد کو 10 سیکنڈ میں دور بھگایا جاسکتا ہے جو کہ بہت آسان اور انتہائی موثر بھی ہے۔

یہ مسلز کافی بڑے ہوتے ہیں جو کہ جبڑے اور گالوں کو آپس میں جوڑتے ہیں جبکہ چبانے میں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟

اپنے اس حصے پر انگلیاں نرمی سے رکھیں اور پھر اپنے جبڑے کو جس حد تک ہوسکے کھولیں۔

فوٹو بشکریہ Niel Asher Education
فوٹو بشکریہ Niel Asher Education

اس کے بعد اپنا منہ پھر بند کرلیں، یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک مسل پر جکڑن کا احساس ختم نہ ہوجائے۔

آغاز میں یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں اس سے سردرد کا تناﺅ ختم ہوگا بلکہ جبڑوں کی تکلیف سے بھی نجات ملے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں