غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں 6فلسطینی جاں بحق اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

قطری خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے حملے میں حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا اور فضائی حملہ بھی کیا گیا جس کی آڑ میں اسرائیلی کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

اسرائیلی دراندازی اور فضائی حملوں کے جواب میں حماس کے زیر انتظام علاقے سے راکٹ فائر کیے گئے۔

اس ضمن میں حماس کے ایک سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سویلین گاڑیوں میں سوار اسرائیلی اسپیشل فورس کی ٹیم نے علاقے میں دھاوا بولا، اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ کے القسام بریگیڈ کے کمانڈر نور باراکہ جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

واضح رہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن عموماً نہیں ہوتا، حالیہ آپریشن کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی جس سے حال ہی میں ہونے والے ایک سمجھوتے کے تحت امن کی بحالی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی ‘ کے مطابق جھڑپوں کے بعد خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اپنا پیرس کا دورہ مختصرکر کے وطن واپس پہنچ گئے، جہاں وہ جنگِ عظیم اول کے خاتمے کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

حما س کے ایک سینئر رہنما نے قطری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں خان یونس کے علاقے میں اسپیشل اسرائیلی یونٹ کی آوزیں سنائی دین جنہوں نے نور براکہ اور ایک اور کمانڈر غازی حماد کو جاں بحق کردیا۔

مزید پڑھیں: فلسطینی زخمی کو مارنے پر’کوئی افسوس نہیں‘، اسرائیلی فوجی

کارروائی کے بعد انہوں نے ایک کار میں بیٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر حماس کے اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا تو اسرائیلی فوجیوں نے فضائی حملے کے ذریعے کار کو محفوٖظ رکھنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 40 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 4 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

تاہم غزہ کے محکمہ صحت نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی جھڑپ کےنتیجے میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اسرائیلی فوج نے آپریشن کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں