بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اداکار رنویر سنگھ سے یورپی ملک اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لیک کومو پر شادی کی تھی۔

شادی کے بعد اب جہاں وہ اٹلی سے بھارت واپس آگئے ہیں اور ممبئی اور بنگلورو میں شادی کی دعوت کے اہتمام میں مصروف ہیں۔

وہیں بھارتی میڈیا میں دپیکا پڈوکون کی گردن پر ساتھی اداکار اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے نام کے ٹیٹو پر دلچسپ خبریں شائع ہو رہی ہیں۔

لوگ پریشان ہیں کہ دپیکا پڈوکون نے اگرچہ شادی تو رنویر سنگھ سے کرلی، مگر انہوں نے اپنی گرد پر رنبیر کپور کے نام کے ٹیٹو کا کیا کیا؟

فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شادی کے بعد اٹلی سے واپسی پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو خوش دیکھا گیا، ساتھ ہی اداکارہ کے گردن کے پیچھے سجے ٹیٹو کو نہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

شادی کے بعد اداکارہ کی سامنے آنے والی تصاویر میں ٹیٹو دکھائی نہیں دیا—فوٹو: فلم فیئر
شادی کے بعد اداکارہ کی سامنے آنے والی تصاویر میں ٹیٹو دکھائی نہیں دیا—فوٹو: فلم فیئر

رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کی تازہ تصاویر میں انہیں ٹیٹو کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اداکارہ نے ٹیٹو کے ساتھ کیا کیا؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ دپیکا پڈوکون کو رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کے بعد بہت خوش دیکھا جا رہا ہے اور ان کے گردن کے پیچھے ٹیٹو بھی موجود نہیں، تاہم ابھی اس حوالے سے کنفیوژن موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ دپیکا پڈوکون کے گردن کے پیچھے ٹیٹو نہیں ہے، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اداکارہ نے اسے ہمیشہ کے لیے مٹا دیا ہے یا پھر میک اپ کے ذریعے اسے چھپا دیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کے گردن کے ’ٹیٹو‘ پر ہنگامہ

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ اداکارہ شادی سے پہلے ہی ٹیٹو کو مٹا دیں گی یا پھر اسے میک اپ کے ذریعے چھپا دیں گی۔

دونوں نے 14 اور 15 نومبر کی اٹلی میں شادی کی—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام
دونوں نے 14 اور 15 نومبر کی اٹلی میں شادی کی—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام

رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں بھی دپیکا پڈوکون کی سامنے آنے والی تصاویر میں انہیں ٹیٹو کے بغیر دیکھا گیا تھا۔

اس وقت بھی ان رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی کہ اداکارہ نے ٹیٹو کو مٹا دیا ہے یا پھر میک اپ کے ذریعے چھپا دیا ہے۔

اس سے قبل کانز کے 2017 کے ایڈیشن میں دپیکا پڈوکون کی گردن پر ’آر کے‘ الفاظ کا ٹیٹو دیکھا گیا تھا، تاہم اس بار یہ ٹیٹو غائب تھا۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن پر ’آر کے‘ کے الفاظ کا ٹیٹو 2014 کے بعد گدوایا تھا، اس وقت اداکارہ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے گہرے تعلقات تھے۔

فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکارہ نے ٹیٹو چھپایا ہے یا مٹایا ہے—فوٹو: فلم فیئر
فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکارہ نے ٹیٹو چھپایا ہے یا مٹایا ہے—فوٹو: فلم فیئر

اگرچہ اداکارہ نے کبھی بھی ٹیٹو کے الفاظ کی وضاحت نہیں کی، تاہم خیال کیا جاتا رہا ہے کہ ٹیٹو کے الفاظ رنبیر کپور کے نام سے ہے لیے گئے تھے۔

اب جب کہ دپیکا اور رنبیر کپور کے تعلقات بھی نہیں رہے اور اداکارہ نے رنویر سنگھ سے شادی بھی کرلی تو ان کے ٹیٹو کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔

یہ رپورٹس بھی ہیں کہ ممکنہ طور پر اداکارہ نے فی الحال ٹیٹو کو چھپا دیا ہے اور وہ جلد اپنے ٹیٹو کے الفاظ ’آر کے‘ سے’آر ایس‘ میں تبدیل کریں گی، تاہم اس حوالے سے بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔

رنویر سے شادی سے قبل اداکارہ کے تعلقات رنبیر سے تھے—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام
رنویر سے شادی سے قبل اداکارہ کے تعلقات رنبیر سے تھے—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں