وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2018
وزیراعظم عمران خان  — فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان — فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ کراچی کا دوسرا دورہ ہوگا جہاں وہ گورنر ہاؤس سندھ میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔

دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی بہت پیچھے رہ گیا، اسے ترقی یافتہ شہر بنانا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کراچی کے اہم ترین معاملات پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت بھی کریں گے۔

وزیراعظم گورنر سندھ و دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور انہیں کراچی کے ترقیاتی کاموں، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور دیگر امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کراچی کے دورے کے موقع پر صوبے کے ترقیاتی منصوبوں، بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں