کیلے کا ملک شیک یا بنانا شیک کافی عام استعمال ہوتا ہے اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی سمجھا جاتا ہے۔

درحقیقت ان دونوں کے امتزاج سے بننے والے مشروب کو صدیوں سے پیا جارہا ہے۔

مگر کیا یہ واقعی ہمارے لیے فائدہ مند ہے ؟ اگر ہاں تو کیا کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے؟

مزید پڑھیں : کیلے کے ملک شیک کا صرف 10 دن استعمال کتنا فائدہ مند؟

کیلے اور دودھ کا امتزاج

درحقیقت یہ مشروب جسم کو اتنی توانائی فراہم کرتا ہے جو کئی دن تک برقرار رہ سکتی ہے، اس مقصد کے لیے 2 سے 3 کیلے اور ایک کپ دودھ کا امتزاج کافی ثابت ہوتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

بنانا شیک پینے کی عادت چند ہفتوں میں جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے، تاہم اس کے ساتھ دیگر غذاﺅں کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے جیسے بغیر چربی کا گوشت، مچھلی، انڈے اور سبزیوں کو کھانا عادت بنائیں۔

کم کیلوریز

ایک کیلے میں 80 سے سو کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ ایک کپ دودھ میں بھی لگ بھگ یہی مقدار ہوتی ہے۔

غذائی اجزا سے بھرپور

کیلوں میں متعدد وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جبکہ اس میں پوٹاشیم، غذائی فائبر، وٹامن سی اور وٹامن بی سکس بھی اس پھل میں موجود ہیں، یہ تمام اجزا جسم کے صحت مندافعال کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

ہڈیوں اور مسلز کے لیے فائدہ مند

یہ مشروب مناسب مقدار میں کیلشیئم بھی جسم کو فراہم کرتا ہے جس سے ہڈیوں کی نشوونما اور مضبوطی بہتر ہوتی ہے جبکہ اس میں موجود پروٹین جسمانی مسلز کے بننے کا عمل تیز کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روزانہ صرف 2 کیلے جسم پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

زہریلے مواد کا اخراج

کیلوں مین غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتی ہے، فائبر سے بھرپور غذائیں امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم کرتی ہیں۔

پیٹ بھرا رہتا ہے

اگر آپ بے وقت بھوک کو دبانا چاہتے ہیں جو کہ جسمانی وزن کی کمی کے لیے ضروری بھی ہے، تو یہ مشروب فائدہ مند ہے کیونکہ یہ پیٹ کو دیر تک بھرے رکھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں