من موہن سنگھ ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘اور سونیا گاندھی

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2018
فلم آئندہ ماہ 11 جنوری کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ
فلم آئندہ ماہ 11 جنوری کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنے والی پولیٹیکل ڈرامہ فلم ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ کو لوگوں کو بے صبری سے انتطار ہے اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

سابق بھارتی وزیر اعطم من موہن سنگھ کے وزارت عظمیٰ کے وقت پر بنی اس فلم میں انوپم کھیر ان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے جاری کیے گئے تین منٹ سے کم دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی صرف من موہن سنگھ کے وزارت عظمیٰ کے دور پر مبنی ہوگی۔

ٹریلر میں جہاں انوپم کھیر کو دکھایا گیا ہے، وہیں اکشے کھنا کو بھی وزیر اعظم ہاؤس کے اہم کھلاڑی کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوپم کھیر من موہن سنگھ کے روپ میں نظر آئیں گے

ٹریلر میں پریانکا گاندھی اور راہول گاندھی سمیت ان کی والدہ اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

انو پم کھیر بھارتی وزیر اعظم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
انو پم کھیر بھارتی وزیر اعظم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتاہے کہ من موہن سنگھ نے اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں کئی فیصلے اپنی مرضی سے نہیں بلکہ دوسروں کے مشوروں سے کیے اور پھر وہ پھنستے چلے گئے۔

’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ میں وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردارانوپم کھیر جب کہ کا کردار کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کا کردار اداکارہ آہانہ کمارا ادا کرتی نظر آئیں گی۔  

مزید پڑھیں: بھارت کے ’اتفاقی وزیراعظم‘ اورانوپم کھیر

فلم کی کہانی سنجے بارو کی اس نام سے آنے والی کتاب سے لی گئی ہے۔

سنجے بارو بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن کے 2004 سے 2014 تک میڈیا ایڈوائزر رہ چکے ہیں اور فلم میں ان کا بھی اہم کردار ہے جسے اکشے کھنا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں سونیا گاندھی کا اٹالین جرمن اداکارہ 35 سالہ سوزانے برنرٹ کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کو آئندہ ماہ 11 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں