پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے۔

حارث سہیل دائیں پاؤں کے گھٹنے کی انجری کے باعث سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی فٹ نہیں ہوسکے۔

حارث سہیل جلد وطن واپس آجائیں گے اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان واپسی کے بعد حارث سہیل ضرورت پڑنے پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سفارش کے مطابق ہڈیوں کے بہترین سرجن سے علاج کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں کسے کھلائیں؟، پاکستان، جنوبی افریقہ الجھن کا شکار

واضح رہے کہ حارث سہیل کرکٹ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے خلاف ٹور میچ میں قومی ٹیم کا حصہ تھے اور پاکستان نے ان کی اور امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں