بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں 2 خواتین نے مشتعل ہندوؤں کی نظروں سے بچ کر سبری مالا مندر میں داخل ہوکر صدیوں پرانی روایت توڑ دی۔

خیال رہے کہ سبری مالا مندر میں 10 سے 50 سال کی عمر تک کی خواتین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: خواتین صحافیوں کے مندر میں جانے پر پابندی عائد

دوسری جانب بھارتی عدالت عظمیٰ نے انتہائی مقدس سمجھے جانے والے 'سبری مالا مندر' میں ہر عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت دی تھی، لیکن ہزاروں مشتعل مرد مظاہرین نے سبری مالا مندر میں خواتین کو داخلے سے روک دیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ مندر پہلی مرتبہ 17 سے 22 اکتوبر 2018 کے درمیان کھولا گیا، لیکن سیکیورٹی کی وجہ سے کوئی بھی خاتون اس میں داخل نہیں ہوسکی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ بندو اور 39 سالہ کنک درگا نے بتایا کہ ’پولیس نے ہمیں مشورہ دیا کہ اگر وہ خاموشی سے مندر میں داخلے کی کوشش کریں تو سیکیورٹی فراہم کریں گے‘۔

مزید پڑھیں: جنسی تعلقات کا مطالبہ: برہنہ احتجاج کرنے والی اداکارہ گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایس پی کوٹھیم سے مسلسل رابطے میں تھے اور رات 3 بج کر 45 منٹ پر چوٹی پر قائم سبری مالا مندر پہنچے اور مذہبی رسومات ادا کی، جبکہ دو درجن سے زائد سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے تحفظ فراہم کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’وہ کسی سماجی تنظیم کا حصہ نہیں تاہم اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پولیس کے ہمراہ پہلی مرتبہ مندر میں داخلے کی کوشش کی لیکن مشتعل لوگوں نے ہمیں داخل نہیں ہونے دیا‘۔

دوسری جانب جیسے ہی دونوں خواتین کی مندر میں داخلے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو مندر کے منتظمین (پوجاریوں) نے مندر کو پاک کرنے کے لیے مندر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے بند کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: سپریم کورٹ کا حکم نظر انداز، خواتین کو مندر میں داخلے سے روک دیا گیا

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مندر میں داخل ہونے کے لیے مردانہ لباس زیب تن نہیں کیا، بلکہ اپنے ہی لباس میں داخل ہوئیں لیکن چہرہ ڈھانپ لیا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ہمیں پولیس اور انتظامیہ کی حمایت اور تعاون حاصل تھا اور ہمارے خلاف ردعمل کچھ وقت میں ختم ہو جائےگا‘۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ خواتین کی مندر میں موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے 2 گھنٹے تک دروازے بند کردیئے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں