مرسڈیز کی دنگ کردینے والی کانسیپٹ گاڑی

09 جنوری 2019
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز

مرسڈیز نے اپنی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کانسیپٹ گاڑی اربنٹیک متعارف کرادی ہے جس کی شکل آپ اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں۔

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس)کے دوران اس گاڑی کو پیش کیا گیا جو کہ پہلی خودکار ڈرائیونگ کرنے والی گاڑی بھی ہے جو مسافروں کے ساتھ وزن لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

یہ موڈیولر گاڑی 12 مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے جس میں ہر طرف کھڑکیاں اور ایک بڑی مون روف موجود ہے جس میں ایل ای ڈی لائٹ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : مرسڈیز کی نئی کانسیپٹ گاڑی متعارف

اس میں نشستیں گول دائرے میں دی گئی ہیں جبکہ پچھلے حصے میں بیٹھنے کے لیے 2 لیول سیٹنگز موجود ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سامان رکھنے کے لیے ایک کارگو موڈیول بھی بنایا گیا ہے۔

یہ گاڑی رئیل ٹائم میں ٹریفک کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ مقامی ایونٹس کو مانیٹر کرسکتی ہے جبکہ لوکیشن تک آپ کے کہنے پر پہنچا دیتی ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

یہ گاڑی مسافروں سے ڈسپلے کے فرنٹ اور اطراف میں موجود ڈسپلے کے ذریعے رابطہ کرسکتی ہے جبکہ راہ گیروں کو سڑک پر پیر رکھنے سے پہلے ہی 'دیکھ' لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مرسڈیز کی شکل بدل لینے والی گاڑی متعارف

اس گاڑی کے موڈیولز منٹوں میں بدلے جاسکتے ہیں اور ایک بار چارج ہونے پر دن اور رات سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

مرسڈیز کمپنی کے مطابق یہ گاڑی فی الحال الیکٹرک خودکار گاڑیوں کے حل کے لیے ایک تحقیقی تجربہ ہے اور اس کا اربنٹیک کو مارکیٹ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں