سونی کے پہلے 8 کے ٹیلیویژن متعارف

09 جنوری 2019
— فوٹو بشکریہ سونی
— فوٹو بشکریہ سونی

سونی نے اپنا پہلا 8 کے ریزولوشن والا ٹیلیویژن متعارف کرا دیا ہے۔

8 کے ٹیلی ویژن کی اسکرین میں 7680x4320 پکسلز موجود ہوں گے جبکہ 4 کے ٹی وی میں 3840x2160 پکسلز دیئے جاتے ہیں، یعنی ریزولوشن کے لحاظ سے 4 گنا بہتر۔

لایس ویگاس میں سی ای ایس میں متعارف کرایا گیا یہ سونی کا یہ نیا ٹی وی صرف 2 مختلف سائز میں دستیاب ہوگا یعنی 85 انچ اور 98 انچ۔

مزید پڑھیں : کاغذ کی طرح مڑنے والا ٹی وی

اس طرح یہ دنیا کے سب سے بڑے 8 کے ٹی وی کے حجم کا ہے جو سام سنگ نے متعارف کرایا ہے۔

8 کے ریزولوشن عام 4 کے کے مقابلے میں تفصیلات زیادہ بہتر نمایاں کرتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی ایسے کوئی ٹی وی شوز یا فلمیں ہی نہیں جو اتنے ریزولوشن کا فائدہ اٹھاسکیں۔

یہی وجہ ہے کہ سونی اور دیگر کمپنیاں اپنے 8 کے ٹی وی سیٹس کو ویڈیو پراسیسنگ فیچر کے ساتھ متعارف کرارہی ہیں جو کہ 4 کے اور اس سے کم ریزولوشن ویڈیو کو 8 کے میں کنورٹ کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

زی 9 جی ماسٹر سیریز نامی اس ٹی وی کے بارے میں سونی کا کہنا ہے کہ اس میں ایسا منفرد الگورتھم دیا گیا ہے جو کہ مصنوعی ذہانت سے پکچر میں موجود تمام چیزوں کا تجزیہ اور شناخت کرکے انہیں حقیقت سے قریب تر میں بدل دے گا۔

اس 8 کے ٹی وی میں ایچ ڈی ایم آئی 2.1 ان پٹ 48 جی بی پی ایس کے ساتھ دیا گیا ہے جو فریم ریٹ اور ریزولوشن کے ساتھ مطابقت پیدا کرے گا یعنی 4 کے ریزولوشن 120 فریم فی سیکنڈ یا 8 کے ریزولوشن 60 فریم فی سیکنڈ۔

اس میں وی آر آر سپورٹ کے ساتھ آٹومیٹک لو لیٹنسی موڈ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ نے دنیا کا پہلا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا

اس 85 اور 98 ان کے ٹی وی سیٹس میں ایل سی ڈی بیک لائٹس بھی موجود ہیں جبکہ آواز کے معیار کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا جس کے لیے فرنٹ میں 4 اسپیکر دیئے گئے ہیں۔

تاہم یہ سونی کے او ایل ای ڈی ٹیلیویژنز کی طرح اسکرین سے آواز خارج نہیں کرتے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں