پشاور: سائبر کرائم کے مجرم کو 8 سال قید کی سزا

مجرم پر سزا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے — فائل فوٹو
مجرم پر سزا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے — فائل فوٹو

پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مجرم کو 8 سال قید کی سزا سنادی۔

مجرم احسن شیراز کو ایڈیشنل سیشن جج کلثوم اعظم نے سزا سنائی۔

مجرم پر سزا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

احسن شیراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'فیس بک' پر خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جس کے خلاف سید محبوب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو سائبر کرائم کے 15 نئے شکایتی مراکز قائم کرنے کی اجازت

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں 'سائبر کرائم ایکٹ' کے تحت عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تنگ کرنے والے مجرم کو سزا سنائی تھی۔

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلا فیصلہ ایف آئی اے کے خصوصی مجسٹریٹ امتیاز احمد نے سنایا تھا۔

عدالت نے مجرم عثمان بن مسعود کو 6 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم عثمان پر الزام تھا کہ اس نے لڑکیوں کی فیس بک پر برہنہ تصاویر لگا کر انہیں بلیک میل کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں