'مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری'، سعودی ولی عہد نے تردید کردی

18 فروری 2019
مانچسٹر یونائیٹڈ کے حکام نے سعودی عرب کے پی آئی ایف حکام سے اسپانسر شپ کے لیے ملاقات کی تھی — فائل فوٹو/ اے ایف پی
مانچسٹر یونائیٹڈ کے حکام نے سعودی عرب کے پی آئی ایف حکام سے اسپانسر شپ کے لیے ملاقات کی تھی — فائل فوٹو/ اے ایف پی

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وزیر اطلاعات نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی 3.8 ارب پاؤنڈ میں خریداری سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی۔

بی بی سی اسپورٹس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس سے قبل رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے مانچسٹر یونائٹڈ کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی 2005 میں مانچسٹر یونائٹڈ کو اس کے موجودہ امریکی مالکان نے 79 کروڑ پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر یونائیٹڈ یورپ کا مہنگا ترین فٹبال کلب

سعودی حکام کے مطابق 'ولی عہد محمد بن سلمان کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کی خواہش کے حوالے سے رپورٹس میں صداقت نہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مانچسٹر یونائیٹڈ کے حکام نے سعودی عرب کے پی آئی ایف (پبلک انویسٹمنٹ فنڈ) حکام سے اسپانسر شپ کے سلسلے میں ملاقات کی تھی لیکن اس حوالے سے بھی کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پایا'۔

یورپ کا مہنگا ترین فٹبال کلب

یورپی فٹبال کلب کی کاروباری قدر کو متعین کرنے والے ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ اس وقت یورپ کا مہنگا ترین فٹبال کلب بن چکا ہے۔

بزنس سروس گروپ 'کے پی ایم جی' کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں اسپین کے مشہور و معروف فٹبال کلب ریال میڈریڈ اور بارسلونا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ای ایس پی این کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلش کلب کی قدر اس وقت 3 ارب یورو سے زائد ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والے کلب کی قیمت 2 ارب 89 کروڑ یورو ہے، اس کے علاوہ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم بارسلونا کی قدر 2 ارب 68 کروڑ یورو ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر عمرہ کیلئے مکہ میں موجود

کے پی ایم جی دنیا کی چار بڑی آڈیٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کا پہلا کلب ہے جس کی قدر 3 ارب یورو سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس تحقیق کے مصنف اور کے پی ایم جی عالمی کھیلوں کے سربراہ اینڈریا سارٹوری نے کہا کہ یورپ کے سرفہرست 32 کلبوں کی مجموعی قدر سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں فٹبال کی بحیثیت صنعت قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یورپ کے 32 فٹبال کلبوں پر تحقیق ہوئی جس میں ان کے براڈ کاسٹنگ حقوق، منافع، مشہوری، ٹیم کی جیتنے کی صلاحیت اور اسٹیڈیم کی ملکیت کا جائزہ لیا گیا۔

دنیا کے 15 انتہائی قابل قدر فٹبال کلب

  • انگلش پریمیئر لیگ کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی قدر 3.004 ارب یورو
  • اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈریڈ کی قدر 2.895 ارب یورو
  • اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا کی قدر 2.688 ارب یورو
  • جرمن فٹبال کلب بیئرن میونخ کی قدر 2.367 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کی قدر 1.909 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب آرسنل کی قدر 1.882 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب چیلسی کی قدر 1.524 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب لیور پول کی قدر 1.260 ارب یورو
  • اطالوی فٹبال کلب یوینٹس کی قدر 1.158 ارب یورو
  • انگلش فٹبال کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر کی قدر 97 کروڑ 80 لاکھ یورو
  • فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کی قدر 94 کروڑ 80 لاکھ یورو
  • جرمن فٹبال کلب بوروشیا ڈورٹمنڈ کی قدر 91 کروڑ 70 لاکھ یورو
  • اسپین کے فٹبال کلب ایٹلیٹکو میڈریڈ کی قدر 77 کروڑ 10 لاکھ یورو
  • جرمن کلب اسکالکے کی قدر 66 کروڑ 30 لاکھ یورو
  • اطالوی کلب اے سی میلان کی قدر 50 کروڑ 40 لاکھ یورو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں