سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی 4 وکٹوں سے فاتح، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2019
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا — فوٹو: پی ایس ایل
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا — فوٹو: پی ایس ایل

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی تو اپنا جادو نہ چلا سکے اور 9 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر ابتسام شیخ کی گیند پر عمر امین کو کیچ دے بیٹھے۔

تاہم گزشتہ چند میچوں سے مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے والے کیمرون ڈیلپورٹ نے اس مرتبہ 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر لیوک رونکی کے نقصان کو پورا کیا۔

انہوں نے پہلے 28 رنز بنانے والے فلپ سالٹ کے ہمراہ 46 رنز کی پارٹنرشپ جبکہ 22 رنز بنانے والے والٹن کے ہمراہ 73 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔

کمیرون ڈیلپورٹ 71 رنز بنانے کے بعد 17ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو آصف علی نے 2 چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

تاہم وہاب ریاض نے زلمی کی جانب سے آخری اوور کروایا اور اس اوور میں یونائیٹڈ کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے اپنے تجربے اور صلاحیت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر ہدف پورا کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اننگز کا آغاز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا اور دونوں نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا، یہاں کامران اکمل ظفر گوہر کی گیند پر 19 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم کا اسکور کارڈ 58 پر پہنچا تو آندرے فلیچر بھی 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد 69 کے مجموعے پر امام الحق اور 6 رنز بنانے والے عمر امین بھی پویلین لوٹ گئے۔

ایسے میں ٹیم کو ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ پر انحصار کرنا تھا، لیکن وہ بھی 84 کے مجموعے پر صرف ایک رنز بنانے کے بعد اسٹمپ ہوگئے۔

ایسے میں لیام ڈاسن اور کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کی شروعات اس وقت ہوئی جب زلمی کو آخری 8 اوورز میں جیت کے لیے 91 رنز درکار تھے۔

اننگز کا 13واں اوور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے کیا جس نے میچ کو مکمل طور پر زلمی کے پلڑے میں رکھ دیا۔

اس اوور میں لیام ڈاسن نے فہیم اشرف کو 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنا کر بڑھتے ہوئے مطلوبہ رن اوسط کو کم دیا۔

ڈیرن سیمی 40 رنز بنانے کے بعد میچ کے آخری اوور میں رن آؤٹ ہوگئے، تاہم لیام ڈاسن نے آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

لیام ڈاسن کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بنیاد پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس اور بہتر رن اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں