پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز کا ایونٹ کے دوران ہی جرسی تبدیل کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2019
— فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رواں برس جاری ایونٹ کے دوران ہی اپنی جرسی کے رنگ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری میچ کے دوران کرکٹ پریزنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ندیم عمر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 2019 پاکستان جارہا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان میں اپنے میچز کے لیے جرسی کے رنگ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جرسی کی ساخت ایسی ہی رہے گی، نئی کٹ میں سنہری رنگ کی جگہ پر پاکستان کے قومی رنگ ’سبز‘ کو شامل کیا گیا ہے۔

اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نئی جرسی لے کر کیمرے کے سامنے آئے۔

ندیم عمر نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے تمام میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جامنی اور سنہری رنگ کے بجائے جامنی اور سبز رنگ کی جرسی زیب تن کرے گی۔

تاہم اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کوئٹہ گلیڈی نے تصدیق بھی کی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 9 میچوں میں سے 7 جیت کر 14 پوائنس حاصل کرچکی اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں