پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے دوران پاکستان میں ہونے والے دوسرے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

کراچی میں صبح سے ہی ہلکی پھلکی بوندا باندی جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی، جو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ سے محظوظ ہوں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میچ کے دوران اسٹیٹڈیم گزشتہ میچ کے مقابلے میں بھرا ہوا ہوگا، کیونکہ گزشتہ روز ہونے والا میچ پہلے لاہور میں شیڈول تھا لیکن اس کی کراچی منتقلی کے بعد اس کے ٹکٹوں کی فرخت کا سلسلہ میچ سے چند روز قبل ہی شروع کیا گیا تھا۔

تاہم اس کے بر عکس آج ہونے والے میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فرخت ہوگئے تھے۔

آج کراچی کنگز پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں میچ کھیلے گی جس نے جیت کی بازی لگانے کے لیے تیاری کی ہوئی ہے۔

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم چاہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہوم گراؤنڈ نہ ہو لیکن اس کے کپتان سرفراز احمد کا یہ ہوم گراؤنڈ ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی کے شائقین اپنے چیمپیئن کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں