سرف ایکسل کا اشتہار مگر بھارتی شہری مائیکرو سافٹ ایکسل پر برہم

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2019
سرف ایکسل کا یہ اشتہار دل کو چھو لینے والا ہے — اسکرین شاٹ
سرف ایکسل کا یہ اشتہار دل کو چھو لینے والا ہے — اسکرین شاٹ

سرف ایکسل ایسا ڈیٹرجنٹ ہے جو پاکستان اور بھارت دونوں جگہ فروخت ہوتا ہے اور اس کے اشتہارات اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں۔

مگر گزشتہ دنوں اس کمپنی کا ایک اشتہار بھارت میں جاری ہوا ہے جس میں ایک بچی ہولی کے تہوار میں دوسرے بچوں کی جانب سے پھینکے جانے والے رنگوں سے اپنے مسلم دوست کو بچاتی ہے اور دل کو چھو لینے والا اشتہار ہے جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

مگر بھارت میں اسے ہندو مخالف قرار دے کر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ظاہر ہورہا ہے، لیکن فیس بک اور ٹوئٹر سے ہٹ کر بھی بھارتی شہری گوگل پلے اسٹور میں بھی ایکسل کے خلاف منفی ریویو دے رہے ہیں۔

مگر یہاں مسئلہ یہ ہے کہ بھارتی شہری سرف ایکسل کو تنقید کا نشانہ نہیں بنارہے بلکہ وہ حیرت انگیز طور پر مائیکرو سافٹ ایکسل کی ایپ پر منفی ریویوز اور تنقید کررہے ہیں۔

ایک رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا کہ ان منفی ریویوز کی تعداد زیادہ تو نہیں مگر یہ تنازع تو ابھی پھیلنا شروع ہوا ہے اور وقت کے ساتھ اس میں مزید شدت کا انتظار ہے۔

مثال کے طور پر ایک حالیہ ریویو میں جس میں ایپ کو 5 اسٹارز دیتے ہوئے لکھا گیا 'میں اس ایپ کو استعمال کرتا تھا مگر اس وقت تک جب تک اس نے سرف کے ساتھ اشتراک نہیں کیا تھا اور ہندو مخالف اشتہار نہیں بنایا تھا، اب میں جہاں بھی لفظ ایکسل پڑھتا ہوں تو میرا خیال فوری طور پر ہندو مخالف پروپیگنڈے کی جانب جاتا ہے'۔

مگر یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مائیکرو سافٹ اور سرف کے درمیان کوئی شراکت داری نہیں جبکہ سرف ایکسل اشتہار کے بارے میں تنازع میں انتہائی عجیب ہے کیونکہ اشتہار میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا ہے اور کسی قسم کا منفی تاثر موجود نہیں۔

مگر رپورٹ کے مطابق بھارت میں اکثر منطق اور جذبات کی طلاق ہوجاتی ہے۔

مائیکرو سافٹ ایکسل ایپ پر ایک منفی ریویو میں اسے ایک اسٹار دیتے ہوئے لکھا گیا 'سرف ایکسل کا بائیکاٹ، یہ ہندو مخالف ہے، پاکستان میں جاکر کاروبار کرو'۔

ایک اور ریویو میں لکھا ہے 'تم غدار، اگر ہم تمہارے خلاف ہوجائیں تو تمہیں سرف ایکسل بزنس بند کرکے یہاں سے بھاگنا ہوگا'۔

یہ تو محض چند مثالیں ہیں، بھارتی 'محب وطن' تو اس اشتہار کے سامنے آنے کے بعد سے اس پر تنقید کررہے ہیں اور مائیکرو سافٹ ایکسل کے خلاف ایسے ریویوز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان میں سے اکثر تو مذاق کے طور پر بھی پوسٹ ہورہے ہیں جن میں ہندو قوم پرستی کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

جیسے ایک ریویو میں لکھا گیا 'میں اپنے ہندو قوم پرست بھائیوں کے خیالات کو جائز سمجھ کر ایک اسٹار دے رہا ہوں، آپ کو اپنی مصنوعات کا درست نام رکھنے کی ضرورت ہے جو اب کسی ڈیٹرجنٹ جیسا لگتا ہے'

یہاں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ منفی کے ساتھ مثبت ریویوز بھی سرف ایکسل کی ستائش میں مائیکرو سافٹ ایکسل ایپ پر پوسٹ ہورہے ہیں۔

اس بارے میں مائیکرو سافٹ نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور لگتا ہے کہ وہ انتظار کررہی ہے، بھارتی خود ہی محسوس کرلیں کہ وہ غلط ایپ کو ہدف بنارہے ہیں یا یہ سمجھ لیں کہ اس تنازع کی کوئی منطق نہیں بنتی۔

تبصرے (6) بند ہیں

Junaid Mar 12, 2019 06:36pm
Microsoft Excel
salman Mar 13, 2019 07:49am
One can only shake his/her head in.....
Zahid Husain Mar 13, 2019 09:46am
I think majority of Indians are suffering from a unique mental / psychological disorder which needs to be looked at seriously..... I mean they can bring something odd out of an otherwise sweet advertisement which promotes inter-faith harmony... What a non-sense....
syed Mar 13, 2019 04:07pm
i love this surf excel ad, very beautiful ad.
Ajmal Khan Mar 13, 2019 05:18pm
Such a beautiful ad. I am loving it
HonorBright Mar 13, 2019 09:22pm
There's no time to be lost in particularities, it's war against everything..