پاکستانی فلم ساز شہزاد حمید احمد کو کینیڈا میں منعقد انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بڑا اعزاز مل گیا۔

شہزاد حمید کو کینیڈا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران انہیں اپنی ڈاکیومنٹری ’کوٹ ان دی کراس فائر‘ کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔

48 منٹ پر مبنی یہ ڈاکیومنٹری افغانستان میں جاری جنگ میں موجود صحافی سے ملاقات پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: قصور اسکینڈل پر مبنی ڈاکیومنٹری نیویارک فیسٹیول میں نامزد

خیال رہے کہ 2017 میں شہزاد حمید نے قصور لوسٹ چلڈرن نامی ڈاکیومنٹری کے لیے ہیومن کنسرن کیٹیگری میں سلور ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

یاد رہے کہ شہزاد حمید کو نیویارک فیسٹیول میں دیا جانے والا یہ دوسرا اعزاز تھا، اس سے قبل 2016 میں انہوں نے اپنی ڈاکیومنٹری ’فلائٹ آف دی فیلکنز‘ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، اس ڈاکیومنٹری کو کمیونٹی پورٹریٹس کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں