کونجیورنگ سیریز کی دہشت زدہ کردینے والی گڑیا اینابیل بہت جلد پھر بڑی اسکرین پر لوٹ رہی ہے اور اب اس کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔

یہ ٹریلر بھی دہشت زدہ کردینے والا ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ فلم اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

اینابیل سیریز کا یہ تیسرا حصہ ہے جسے اینابیل کمز ہوم کا نام دیا گیا ہے۔

اس فلم کو اسکرین رائٹر گرے ڈایوبرمین نے ڈائریکٹ کیا ہے جو اس سے پہلے اینابیل، اینابیل کرئیشین اور دی نن کو تحریر کرچکے ہیں مگر اب بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کررہے ہیں۔

اور یہ اینابیل سیریز کی پہلی فلم ہے جس میں اس گڑیا کا براہ راست ٹکراﺅ ایڈ اور لورین وارن سے ہونے والا ہے تو اس طرح یہ کونجیورنگ یونیورس کا سب سے بڑا کراس اوور بھی ہوگا۔

اس فلم میں کنجورنگ کے دونوں مرکزی کردار ایعنی ایڈ وارن (پیٹرک ولسن) اور لورین وارن (وئرا فارمیگا) بھی موجود ہیں مگر اس بار اینابیل کا شکار ان کی 10 سالہ بیٹی ہوگی۔

یہ درحقیقت ہولی وڈ کی پرمزاح فلم نائٹ ان دی میوزیم کا ہارر ورژن لگتا ہے جس میں چند لڑکیاں رات کو آسیب زدہ چیزوں کے کمرے میں گھس جاتی ہیں۔

اس فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایڈ اور لورین وارن سمجھتے ہیں کہ آسیب زدہ گڑیا کو اپنے گھر کے کمرے میں بند کرکے وہ اس سے لوگوں کو بچا سکیں گے مگر ایک رات اینابیل اس کمرے میں بری روحوں کو جگا دیتی ہے اور ان سب کی نظر ایک نئے ہدف پر ہوتی ہے جو کہ وارن خاندان کی 10 سالہ بیٹی اور اس کے دوست ہیں، جو اس کمرے میں گھس کر چیزوں سے چھیڑچھاڑ کرتے ہیں۔

اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی رواں ہفتے ہی ریلیز ہوا تھا اور اب ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ فلم دنیا بھر میں 28 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

اس سیریز کی پہلی فلم اینابیل 2014 میں ریلیز ہوئی، جبکہ 2017 میں اینابیل: کریشئین سامنے آئی۔

تبصرے (0) بند ہیں