کمپیوٹر اور اسمارٹ فون میں فیس بک ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا سیکھیں

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2019
فیس بک ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا کافی آسان ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
فیس بک ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا کافی آسان ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کون شخص استعمال نہیں کرتا ؟ اور اگر اسے استعمال کرتے ہیں تو ویڈیوز بھی ضرور دیکھتے ہوں گے؟

کیا آپ کو کبھی انہیں دیکھنے یا شیئر کرنے کے علاوہ یہ خیال نہیں آیا کہ اس ویڈیو کو کیسے ڈاﺅن لوڈ کیا جائے ؟

ویسے تو بظاہر ان ویڈیوز کا حصول کافی مشکل لگا ہے مگر یہ کام آپ کی توقع سے بھی آسان ہے اور کسی سافٹ ویئر کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی خاص طور پر اگر آپ ویڈیو کوالٹی یا معیار پر سمجھوتہ کرلیں۔

مگر اسمارٹ فونز اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں فیس بک پر ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کا طریقہ کار مختلف ہے۔

کمپیوٹر پر ڈاﺅن لوڈ کا طریقہ

فیس بک ویب سائٹ کو اوپن کریں جہاں ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی پروگرام یا ویب سائٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ ان میں سے بیشتر قابل اعتماد نہیں ہوتیں، الٹا کمپیوٹر کو وائرس کا شکار بناسکتی ہیں۔

اس کی بجائے وہ ویڈیو پلے کریں جو آپ ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر ویڈیو پر رائٹ کلک کرکے شو ویڈیو یو آر ایل کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد نظر آنے والے ویڈیو یو آر ایل پر کلک کرکے اسے کاپی کرلیں۔

اب ایک نئی براﺅزر ویڈیو اوپن کریں اور کاپی کیا گیا لنک وہاں پیسٹ کردیں مگر لنک کے شروع میں www کو mbasic سے بدل دیں، یعنی mbasic.facebook.com۔

اب انٹر پریس کریں جس پر براﺅزر میں نیا پیج اپ لوڈ ہوگا اور ویڈیو موبائل ڈیوائسز کے فارمیٹ کی طرح نظر آنے لگے گی۔

ویڈیو پلے کریں وہ الگ ونڈو میں اوپن ہوگی جس کے بعد پھر ویڈیو پر رائٹ کلک کرکے Save video as کا انتخاب کریں اور ویڈیو کو ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔

اسمارٹ فون پر ویڈیو ڈاﺅن لود کا طریقہ

درحقیقت موبائل پر فیس بک ایپ پر براہ راست ویڈیو کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد سے لینا پڑتی ہے، جن میں سے ایک ایپ فرینڈلی فار فیس بک قابل ذکر ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں کام کرتی ہے، درحقیقت یہ فیس بک اور میسنجر دونوں کے فیچرز کو ایک ایپ میں فراہم کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنا بھی ممکن بناتی ہے۔

اس ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرکے انسٹال کریں اور اوپن کرکے ایڈ اکاﺅنٹ پر کلک کرکے فیس بک کا انتخاب کریں۔

فیس بک یوزر لاگ ان تفصیلات سے لاگ ان ہوں اور آفیشل فیس بک کی بجائے فرینڈلی ایپ کو استعمال کریں جو کہ کافی حد تک فیس بک ایپ کی طرح ہی کام کرتی ہے۔

وہاں ہر ویڈیو کے نیچے بادل کی شکل کا ڈاﺅن لوڈ بٹن دائیں جانب نیچے موجود ہوگا جس کو کلک کرکے ویڈیو فون میں محفوظ کرسکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ کچھ ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے پہلے اسے پلے کرنا ہوگا جس کے بعد ڈاﺅن لوڈ بٹن نظر آئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

اورنگ Apr 05, 2019 07:39pm
ویڈیوز کے کاپی رائٹس ہوتے ہیں اور بنا اجازت کے ڈاوَن لوڈ کرنا، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں میرا کمنٹ شائع کر کے، اس کا جواب دے دیجئے۔