بھارتی اداکاروں کی عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی فرمائش

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2019
تامل ناڈو کو تیگلو اور تامل فلم انڈسٹری کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہے—فوٹو:دی نیوز منٹ
تامل ناڈو کو تیگلو اور تامل فلم انڈسٹری کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہے—فوٹو:دی نیوز منٹ

بھارت میں ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر اداکاروں نے عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں بھارت کی 12 ریاستوں اور وفاقی حلقوں سمیت بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں 59 ارکان کا چناؤ کیا جائے گا۔

انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوا تھا جس میں 15 کروڑ کے قریب ووٹرز نے اپنا حق رائی دہی استعمال کیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے تمام حلقوں پر انتخابات ہو رہے ہیں اور تامل ناڈو کی تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے بھی اپنا حق رائی دہی استعمال کیا۔

تامل اور تیلگو فلموں کے بادشاہ رجنی کانت، کمال ہاسن، شروتی ہاسن، رجینا کساندرا اور اداکارہ خوشبو سمیت دیگر شخصیات نے اپنا حق رائی دہی استعمال کرنے کے بعد عوام کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتخابات: کب، کہاں، کتنے ارکان کا انتخاب ہوگا

رجنی کانت نے دارالحکومت چنئی میں ووٹ کاسٹ کیا اور اپنا حق رائی استعمال کرنے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی کہا کہ وہ ووٹ ڈالنے ضرور جائیں۔

رجنی کانت نے چنئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: سی این بی سی ٹی وی
رجنی کانت نے چنئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: سی این بی سی ٹی وی

تیلگو اور تامل فلموں کے سپر اسٹار کمال ہاسن نے بھی اپنی بڑی بیٹی شروتی ہاسن کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا۔

کمال ہاسن کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے طویل انتطار کرنا پڑا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
کمال ہاسن کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے طویل انتطار کرنا پڑا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

کمال اور شروتی ہاسن نے بھی چنئی میں ووٹ کاسٹ کیا، دونوں اداکاروں کو ووٹنگ مشین میں خرابی کے باعث پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک حق رائی استعمال کرنے کے لیے انتطار کرنا پڑا۔

شروتی ہاسن نے والد کمال ہاسن کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
شروتی ہاسن نے والد کمال ہاسن کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اداکارہ رجینا کساندرا نے بھی مداحوں سے فرمائش کی کہ وہ ہر حال میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

رجینا کساندار نے بھی چنئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
رجینا کساندار نے بھی چنئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اداکارہ سوریا اور جیوتیکا نے بھی حق رائی دہی استعمال کرنے کے بعد مداحوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا۔

سوریا اور جیوتیکا نے بھی ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
سوریا اور جیوتیکا نے بھی ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی، اداکارہ و فلم ساز سندریا رجنی کانت نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مداحوں کو پولنگ اسٹیشن پہنچ کر ووٹ دینے کا مشورہ دیا۔

سندریا رجنی کانت نے بھی تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر
سندریا رجنی کانت نے بھی تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر

ووٹ کاسٹ کرنے والے دیگر اداکار

اداکارہ و سیاستدان خوشبو نے بھی مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
اداکارہ و سیاستدان خوشبو نے بھی مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اداکار پرسانا نے بھی ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: ٹوئٹر
اداکار پرسانا نے بھی ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: ٹوئٹر

اداکارہ مینا نے بھی مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی التجا کی—فوٹو: ٹوئٹر
اداکارہ مینا نے بھی مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی التجا کی—فوٹو: ٹوئٹر

اداکارہ و ماڈل ترش کرش نے بھی مداحوں سے حق رائی دہی استعمال کرنے کی فرمائش کی—فوٹو: ٹوئٹر
اداکارہ و ماڈل ترش کرش نے بھی مداحوں سے حق رائی دہی استعمال کرنے کی فرمائش کی—فوٹو: ٹوئٹر

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں