• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 5:08pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 5:08pm

پاکستانی پرچم تھامے راکھی ساونت کی تصاویر پر نیا تنازع

شائع May 9, 2019
اداکارہ نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر پوسٹ کیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر پوسٹ کیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں اور اب ان کی چند نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

راکھی ساونت چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ پاکستانی پرچم کے ساتھ موجود ہیں۔

اداکارہ نے کچھ روز قبل بھی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے کچھ روز قبل بھی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ان تصاویر میں اداکارہ بیلی ڈانس کے دوران پہنا جانے والا لباس زیب کیا ہوا ہے، جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈا تھاما ہوا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان کے بھارتی مداحوں اور فالوورز نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے اداکارہ کی تصاویر پر تبصرہ کیا کہ وہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر لگی پابندی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں، جبکہ کسی نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے ساتھ غداری کررہی ہیں۔

بعدازاں راکھی ساونت نے خود پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے وضاحت بھی کی۔

مزید پڑھیں: راکھی ساونت کی 'چھت کے پنکھوں‘ کے خلاف مہم

راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک بھارت سے محبت کرتی ہیں، اور یہ تصاویر ان کی آنے والی فلم ’دھارا 370‘ کی ہیں، جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

اپنی ویڈیو میں راکھی کا کہنا تھا کہ ’میں اس فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہوں، پاکستانی لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، بہت پیارے ہوتے ہیں، سب برے نہیں ہوتے، میں پاکستان کی بہت عزت کرتی ہوں‘۔

خیال رہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 ایک خصوصی دفعہ ہے جو ریاست جموں و کشمیر کو جداگانہ حیثیت دیتی ہے.

راکھی ساونت کی فلم کی کہانی اس ہی پر مبنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2024
کارٹون : 12 جون 2024