ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

29 مئ 2019
زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا — فائل فوٹو / اے ایف پی
زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا — فائل فوٹو / اے ایف پی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے راولا کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولا کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مَندھر گاؤں میں سفینہ بی بی زخمی ہو گئیں۔

بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے لڑکا جاں بحق، بہن شدید زخمی

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملے کے بعد خطے بالخصوص ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

فروری سے اب تک بھارت سیکڑوں بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس میں کئی معصوم شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں