کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ٹوئٹر کے ’ہیش ٹیگ ایموجیز‘

اپ ڈیٹ 12 جون 2019
کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کا بھی ایموجی تیار کیا گیا — فائل فوٹو/اے ایف پی
کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کا بھی ایموجی تیار کیا گیا — فائل فوٹو/اے ایف پی

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی آمد کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی متحرک ہوگئی اور اس نے ٹیموں کے نعروں اور کپتانوں کے ہیش ٹیگ اور ایموجیز تیار کرلیں۔

انگلینڈ میں عالمی میلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے جہاں میزبان ملک کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

ایونٹ کو سوشل پلیٹ فارم پر کامیاب بنانے اور یہاں لوگوں کو متحرک رکھنے کے لیے ٹوئٹر نے خصوصی طور پر ٹیموں کے نعروں اور ان کے کپتانوں کے ہیش ٹیگ ایموجی تیار کیے۔

اس میں پاکستانی ٹیم کے لیے #WeHaveWeWill کا ہیش ٹیگ تیار کیا گیا جبکہ کپتان سرفراز احمد کے لیے #SarfarazAhmed کے ٹیگ کے ساتھ ان کی ایموجی بھی دکھائی دے گی۔

پاکستانی کپتانی سرفراز احمد کی ایموجی نمایاں ہے — فوٹو بشکریہ اسکرین شاٹ ٹوئٹر
پاکستانی کپتانی سرفراز احمد کی ایموجی نمایاں ہے — فوٹو بشکریہ اسکرین شاٹ ٹوئٹر

ٹوئٹر نے کرکٹ ورلڈکپ کے ہیش ٹیگ #CWC19 کے ساتھ ٹرافی جبکہ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ان کے چہروں کی ایموجی تیار کی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیموں کے لیے تیار کیے گئے ان کے نعروں کے ہیش ٹیگ میں ان کے قومی رنگوں میں مزین جرسی بطور ایموجی استعمال کی گئی ہے جبکہ ان جرسیوں پر ٹیموں کے ناموں کے انگریزی زبان کے ابتدائی 3 حروف لکھے ہوئے ہیں۔

پاکستانی جرسی کی ایموجی نمایاں ہے — فوٹو بشکریہ اسکرین شاٹ ٹوئٹر
پاکستانی جرسی کی ایموجی نمایاں ہے — فوٹو بشکریہ اسکرین شاٹ ٹوئٹر

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں