پاکستان بھر میں عیدالفطر کے رنگ

شائع June 5, 2019

ملک بھر میں عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں جہاں چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز کے بعد لوگوں نے اپنے رب کے حضور رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کی قبولیت کے لئے دعائیں مانگیں۔

پاکستان کے عام افراد بھی اس تہوار کو خاص انداز سے مناتے ہیں۔

خواتین نے عید کی تیاری کے بعد سیلفیاں بھی لیں —فوٹو/ رائٹرز
خواتین نے عید کی تیاری کے بعد سیلفیاں بھی لیں —فوٹو/ رائٹرز