جہلم: سیلفی بناتے ہوئے 2 نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تلاش شروع کردی — فوٹو: ڈان نیوز
ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تلاش شروع کردی — فوٹو: ڈان نیوز

جہلم میں 2 نوجوان سیلفی بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

جہلم میں گھروں میں عید کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب 2 دوست سیلفی بناتے ہوئے نہر اپر جہلم میں جا گرے اور جان کی بازی ہار گئے۔

تین دوست معراج، عاصم اور صمام نہر پر تصویر بنا رہے تھے کہ اس دوران معراج اور عاصم نہر میں جا گرے۔

معراج اور عاصم گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔

ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے نوجوان ہلاک

واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں سیلفی کا شوق پوراکرنے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا پہنچنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

سیلفی لینے کے لیے اکثر نوجوان خطرناک مقام، موڑ یا کنارے کا رخ کرتے ہیں جہاں توازن قائم نہ رکھ پانے یا پھسلنے کی وجہ سے یہ شوق جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں