44سال میں ایسا نہ ہو سکا، پاکستان نے مانچسٹر میں نئی تاریخ رقم کردی

اپ ڈیٹ 17 جون 2019
پاکستانی ٹیم نے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا— فوٹو: رائٹرز
پاکستانی ٹیم نے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا— فوٹو: رائٹرز

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے انوکھا قدم اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

مانچسٹر میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

پاکستان نے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کو آرام کراتے ہوئے عماد وسیم اور شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

میچ کے دوران بھارتی بلے باز بہترین فارم میں نظر آئے اور سرفراز احمد وکٹ کے حصول کے لیے عماد اور شاداب کے ساتھ ساتھ شعیب ملک اور محمد حفیظ سے بھی باؤلنگ کرائی لیکن وکٹ کے حصول کے لیے یہ حربہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ پاکستانی شائق جس کیلئے پاک-بھارت میچ کے مفت ٹکٹ کا انتظام دھونی کرتے ہیں

اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے عالمی کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور یہ ایونٹ کی 44سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے عالمی کپ کے کسی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ کرائی ہو۔

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ نہیں کرائی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Jun 17, 2019 12:56pm
take immediate action from government level.