یونان میں سمندری طوفان سے تباہی اور جانی نقصان

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2019

یونان میں سیاحوں کے درمیان مقبول ساحلی علاقے میں سمندری طوفان کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یونان کے شمال میں واقع جزیرہ نما علاقے 'خالکیدیکی' میں طوفان کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 سیاح ہلاک ہوئے جن کا تعلق جمہوریہ چیک، روس اور رومانیہ سے تھا۔

کوسٹ گارڈ نے بتایا انہیں گزشتہ روز سے لاپتہ ایک مقامی مچھیرے کی لاش سمندر سے ملی۔

ایمرجنسی بریفنگ میں حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں طوفان کے نتیجے میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

انہوں نے کہا کہ قریبی ہسپتالوں میں 23 افراد تاحال زیر علاج ہے جن میں ایک 72 سالہ خاتون بھی شامل ہیں، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں شامل افراد سیاح ہیں تاہم انہوں نے سیاحوں کی شہریت بتانے سے انکار کردیا، انہوں نے بتایا کہ خالکیدیکی جانے والا ایک راستہ تاحال بند ہے اور علاقے میں بجلی کی بحالی میں 2 روز لگیں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ مقامی افراد اور سیاحوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاور جنریٹرز پہنچائے جارہے ہیں۔

یونان کے وزیراعظم کیریاکوس متسوتاکیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہم مسائل کو حل کرنے اور جن چیزوں کو نقصان پہنچا انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

عینی شاہدین کے مطابق طوفان کا دورانیہ صرف 20 منٹ تھا لیکن وہ اتنا طاقت ور تھا کہ مختصر دورانیے میں گاڑیاں الٹ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

طوفان کے نتیجے میں کئی سیاح زخمی بھی ہوئے — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے نتیجے میں کئی سیاح زخمی بھی ہوئے — فوٹو: رائٹرز
طوفان سے شدید مالی  نقصان ہوا — فوٹو: اے پی
طوفان سے شدید مالی نقصان ہوا — فوٹو: اے پی
یونان میں طوفان کا  شکار ہونے والا علاقہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے — فوٹو: اے ایف پی
یونان میں طوفان کا شکار ہونے والا علاقہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے — فوٹو: اے ایف پی
یونان میں طوفان سے گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں — فوٹو: اے ایف پی
یونان میں طوفان سے گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں — فوٹو: اے ایف پی
مختصر لیکن  طاقت ور طوفان کے نتیجے میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے — فوٹو: اے ایف پی
مختصر لیکن طاقت ور طوفان کے نتیجے میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے — فوٹو: اے ایف پی
سمندر سے لاپتہ مقامی مچھیرے کی لاش بھی ملی — فوٹو: رائٹرز
سمندر سے لاپتہ مقامی مچھیرے کی لاش بھی ملی — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے بعد تفریحی پارک کی مرمت کی جارہی ہے — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے بعد تفریحی پارک کی مرمت کی جارہی ہے — فوٹو: رائٹرز
علاقے میں بجلی کا نظام معطل ہے — فوٹو: رائٹرز
علاقے میں بجلی کا نظام معطل ہے — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں — فوٹو: رائٹرز
طوفان سے عمارتوں کو شدید نقصان ہوا — فوٹو: اے ایف پی
طوفان سے عمارتوں کو شدید نقصان ہوا — فوٹو: اے ایف پی
20 منٹ جاری رہنے والے طوفان نے بہت زیادہ تباہی پھیلائی — فوٹو: رائٹرز
20 منٹ جاری رہنے والے طوفان نے بہت زیادہ تباہی پھیلائی — فوٹو: رائٹرز
طوفان  کے نتیجے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے نتیجے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے — فوٹو: رائٹرز