بنگلہ دیشی کپتان انجری کے سبب دورہ سری لنکا سے باہر

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019
مشرفی مرتضیٰ ٹریننگ کیمپ کے دورام ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
مشرفی مرتضیٰ ٹریننگ کیمپ کے دورام ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ تمیم اقبال ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

کولمبو روانگی سے قبل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے آخری دن جمعہ کو مشرفی مرتضیٰ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر محمد سیف الدین بھی انجری کے سبب دورہ سری لنکا میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ نے مشرفی کی جگہ تمیم اقبال کو قیادت کی ذمے داری سونپ کر تسکین احمد کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے جبکہ سیف الدین کی جگہ فرہاد رضا لیں گے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی انجری کے سبب اب بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے 4 کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

اس سے قبل شکیب الحسن اور لٹن داس بھی ذاتی وجوہات کے سبب دورے کے لیے عدم دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں