جب شارک مچھلی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

شائع July 22, 2019 اپ ڈیٹ July 22, 2019 10:30pm
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

تصور کریں آپ سمندر میں مچھلی پکڑنے کی کوشش کررہے ہوں، اچانک گریٹ وائٹ شارک اچھل کر منہ کے قریب آجائے، تو کیا حال ہوگا؟

ایسا ہی کچھ امریکی ریاست میساچوسٹس کے کیپ کوڈ بے میں ایک خاندان کے ساتھ ہوا جو شوقیہ مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں موجود تھا۔

اس جہاز کے کپتان مارک کوسٹا نے بتایا کہ ان کی کشتی گریٹ آئی لینڈ سے مغرب میں 3 میل دور تھی جب شارک مچھلی کا سامنا ہوا۔

انہوں نے بتایا 'ہم نے 2 مچھلیاں پکڑلی تھیں اور انہیں اوپر لارہے تھے اور پھر اچانک شارک مچھلی آئی اور اچھل کر ہمارے چہروں کے سامنے سے مچھلی کو چھین کر لے گئی، یہ بہت زبردست تجربہ تھا'۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے فشنگ راڈ میں پھنسی مچھلی کو شارک نے کیسے نگل لیا۔

اس سے قبل اسی سمندری علاقے میں کچھ دن پہلے بھی ایک بہت بڑی شارک مچھلی نے ایسا ہی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026